ابنا: تين ممالک، جنوبي افريقا ،ہندوستان اور برازيل کے نمائندوں پر مشتمل اقوام متحدہ کے وفد نے دمشق ميں شام کے صدر بشار اسد اور وزير خارجہ وليد المعلم سے الگ الگ ملاقاتيں کيں اور سازشوں کے مقابلے ميں اس ملک کي حمايت کا اعلان کرتے ہوئے داخلي امور ميں غير ملکي مداخلتوں کي مذمت کي ـ اقوام متحدہ کے اس وفد نے شام کے امن و استحکام پر زور ديا اور کہا کہ ان کي حکومتيں شام ميں غير ملکي مداخلتوں کي مذمت کرتي ہيں ـ وفد نے شام کي حکومت کي جانب سے مختلف سطح پر شروع کي گئي سياسي اصلاحات کي حمايت کا اعلان کيا اور زور ديکر کہا کہ ان اصلاحات کو نتيجہ خيز بنانے کے لئے مہلت دينے کي ضرورت ہے اور ايسي ہر اقدام سے بچنا چاہئے جس سے مسلح تنظيموں کو شام کے اندر سرگرمياں انجام دينے کي ترغيب ملےـ
دريں اثنا روس اور چين نے جو سلامتي کونسل کے مستقل رکن ہيں شام کے خلاف امريکہ کي سرکردگي ميں مغربي ممالک کي کسي بھي يکطرفہ کارروائي کي مخالفت کي اور کہا کہ شام کي حکومت مذاکرات کے ذريعے اپنے مخالفوں سے تمام اختلافات کو ختم کرے اور شام کے صدر بشار اسد کي جانب سے سياسي اصلاحات کے اعلان سے شام کے عوام کے لئے اچھے مستقبل کي راہ ہموار ہو سکتي ہےـ
قابل ذکر ہے کہ امريکہ اور اسرائيل، بعض عرب ممالک ميں جاري عوامي تحريکوں کي آڑ ليکر شام ميں بشار اسد کي حکومت کا خاتمہ کر دينے کے در پے ہيں اور کئي عربي زبان کے ٹي وي چينل سعودي عرب سے بجٹ حاصل کرکے اور وہابي و صيہوني حلقوں کے ايماء پر شام کي حکومت کے خلاف تحريف شدہ خبريں نشر کر رہے ہيں اور اشتعال انگيز تصاوير اور ويڈيو کلپ جاري کرکے حالات کو خراب کر رہے ہيں ـ الجزيزہ ، العربيہ، بي بي سي عربي اور ديگر چينل شام کے خراب حالات کو بڑھا چڑھا کر پيش کر رہے ہيں اور يکطرفہ تجزيوں کے ذريعے يہ تاثر دينے کي کوشش کر رہے ہيں کہ شام کے حکام، عوام کا قتل عام کر رہے ہيں جبکہ شام ميں ہونے والي جھڑپوں ميں ہلاک ہونے والوں ميں بڑي تعداد سيکورٹي اہلکاروں کي ہے اور ايک ہي حملے ميں ايک سو بيس سيکورٹي اہلکار مارے گئے تھےـ
شام ميں بشار اسد کي جانب سے بنيادي اصلاحات اور انتخابي قوانين ميں تبديلي کرکے بعث پارٹي کے علاوہ ديگر سياسي جماعتوں کو سرگرمياں انجام دينے کي اجازت وہ اہم اقدامات ہيں جو صدر بشار اسد نے عوامي مطالبات پورے کرنے اور اعتراضات کو ختم کرنے کے لئے انجام ديئے ہيں ـ روس اور چين جيسے اہم ممالک نے بھي شام کے صدر کے ان اقدامات کي حمايت کا اعلان کيا ہےــ
..............
/169